فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراہ نے پالیسی ریٹ میں 200بیسک پوائنٹ کی کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اسے سنگل ڈیجٹ میں لانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ معاشی ترقی کی رفتار کو مزیدتیز کیا جا سکے ۔ تاجروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلسل پانچویں دفعہ پا لیسی ریٹ میں کمی کے ذریعے پالیسی ریٹ اب13فیصد پر آگیا ہے مگر ملک کے معروضی حالات کے مطابق ان میں مزید کمی ضروری ہے تاکہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی رفتار کوبڑھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی حالات میں بہتری سے زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جبکہ 2025ء میں شرح نمو 2.5سے 3.5فیصد رہنے کی توقع ہے۔
3