3

مریم نواز نے کسانوں کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات اُٹھائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیاء الرحمان نے کسانوںکے قومی دن پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کسان بھائی دن رات زمین کے سینے سے اناج اگاکرہماری غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں جوکہ انتہائی محنت والاکام ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نو ا ز شر یف نے جب سے پنجاب کی بھاگ ڈورسنبھالی تب سے وہ کسانوں کی فلاح وبہبوداورترقی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہیں ۔کسان کی ترقی ہی پاکستان اورپنجاب کی ترقی ہے جس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ کسانوں کی خوشحالی کیلئے کسان کارڈ کا اجرا کیا ہے، کاشتکاروں کو پیداواری قرضے دیئے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں