3

والدین کی اہمیت اُجاگر کرنیکی ضرورت ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) نیک اولاد والدین کے لیے بہترین صدقہ جاریہ ہے۔والدین انسان کی سب سے بڑی دولت ہیں۔ والدین کی خدمت واطاعت کر کے دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔معاشرے میں والدین کی اہمیت اور ادب و احترام اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اسلام نے والدین کی خدمت واطاعت کرنے پر بہت زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسرپیر محمد آصف رضا قادری نے امین ٹائون میں حاجی ارشد علی کے والدمحترم کے انتقال پر اظہار تعزیت اورفاتحہ خوانی کے موقع پر اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ والدین اولاد کی تربیت کرکے ان کو معاشرے کی اصلاح کا اعلی نمونہ بنا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں