ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)سدھار اور گردونواح میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ،بدبو اور تعفن کے باعث گزرنا محال،صاف ستھرا پنجاب کے دعوے ٹھس، صفائی ستھرائی کا کوئی نظام نہیں اعلی آفسران خاموش تماشائی۔ تفصیلات کے مطابق سدھار،دھاندرہ اور گردونواح میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر وں سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن کے باعث مختلف اقسام کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور راہ گیروں کا گزرنا محال ہو چکا ہے افسوس کی بات یہ ہے کہ سیاسی و سماجی شخصیات ،اعلی آفسران کا بھی وہاں سے گزر ہوتا ہے لیکن چمکتی ہوئی بڑی گاڑیوں میں گردوغبار اڑاتے ہوئے وہاں سے گزر جاتے ہیں مجال ہے کبھی انہوں نے صفائی ستھرائی کروانے کا بھی سوچا ہو سالہ سال گزر گئے شہری اپنی مدد آپ کے تحت تو کئی بار کوڑا کرکٹ اٹھوا چکے ہیں لیکن کوڑا کرکٹ پھینکنے کیلئے مناسب جگہ نہ ہونے کے باعث مجبورا شہریوں کو اسی مقام پر پھینکنا پڑتا ہے صاف ستھرا پنجاب کے حکومتی نعرے اور دعوے دھرے کے دھرے رہ گے۔
3