3

حضرت ابوبکر کا یوم وصال 22جمادی الثانی کو منایا جائیگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)خلیفہ اوّل سیّدنا حضرت ابوبکر صدیق کا یوم وصال 22جمادی الثانی 25دسمبر کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا ئے گا۔اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں جلسوں، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جن میں علما کرام،خطیب حضرات، مشائخ عظام اور مقررین خطاب کریں گے اور خلیفہ اول کی حیات مبارکہ، سیرت و کردار،ایثار و قربانی سمیت دین اسلام کیلئے عظیم خدمات اور کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔حضرت ابوبکر صدیق کی خلافت 632ء سے 634ء تک جاری رہی۔آپ کے دور خلافت میں شام اور عراق کا بڑا علاقہ فتح ہوچکا تھا۔حضرت سیدنا ابوبکر صدیق 22 جماد ی الثانی 13ہجری کو 63 برس کی عمر میں دارِ فانی سے رخصت ہوئے۔ حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے آپکی نماز جنازہ پڑھائی اور وصیّت کے مطابق پہلوئے مصطفی ۖ میں مدفون ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں