4

مہنگائی میں بتدریج کمی ہونا خوش آئند ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف کوارڈی نیٹر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میاں محمد سرور نے اپنے قائد سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی سے ان کے آفس میں ملاقات کی’ ملاقات میں حلقے کے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا’ اس موقع پر میاں محمد سرور نے کہا کہ میاںمحمد نواز شریف’ میاں محمد شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں ملک میں خوشحالی کا دور شروع ہو چکا ہے’ مہنگائی میں بتدریج کمی آنے سے غریب اور متوسط طبقہ مطمئن نظر آ رہا ہے’وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں’ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 102 کے لوگ مسلم لیگ (ن) کے عملی اقدامات کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں’ انہیں معلوم ہو گیا ہے کہ حلقہ کی عوام کی خدمت صرف چوہدری عابد شیرعلی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی کرسکتی ہے’ حلقے کے عوام جیتے ہوئے ارکین قومی و صوبائی اسمبلی کا راہ تک رہے ہیں مگر کامیابی کے بعد ان اراکین اسمبلی نے حلقے کی عوام کی طرف دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا’ آج بھی حلقے کے مسائل چوہدری عابد شیرعلی حل کر رہا ہے’ اب حلقے کے عوام نے ٹھان لی ہے کہ آئندہ انتخابات میں چوہدری عابد شیرعلی کو ہی کامیاب کروانا ہے تاکہ حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں’ اس موقع پر چوہدری عابد شیرعلی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا ‘ جب سے ہمیں اقتدار ملا ہے’ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے دن رات کوششیں کر رہے ہیں’ میرا ہرقدم حلقے کے لوگوں کی خوشحالی کیلئے ہے’میری کوشش ہے کہ این اے 102 کے مسائل کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے’انشاء اللہ میری کوششیں جلد رنگ لائیں گی اور عوامی مسائل حل ہو کر رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں