4

منشیات فروش کو 9سال قید،1لاکھ جرمانہ کی سزا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسد اﷲ سراج نے تھانہ فیکٹری ایریا کے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے منشیات فروش مجرم عاشق علی کو 9سال قید’ ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق فیکٹری ایریا پولیس نے گزشتہ برس ملزم عاشق علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو کے لگ بھگ چرس برآمد کر کے چالان عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں