فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر سلوت سعید نے واسا فیصل آباد کے اجلاس کی صدارت کی۔کمشنر نے واسا کی میگا ترقیاتی سکیموں پر محکمانہ اقدامات میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیااور کہا کہ11۔ارب روپے سے واسا کی14 میگا سکیموں پر تیزی سے کام شروع کرائیں اس ضمن میں محکمانہ طور پر حائل مسائل کو دور کریں۔انہوں نے کہا کہ پی سی ون فوری شیئر کئے جائیں اورٹائم لائینز کے مطابق عملدرآمد کیا جائے۔انہوں نے سخت میسج دیا کہ واسا کی سکیموں پر عملدرآمد میں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو روزانہ کی کارکردگی مانیٹر کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سیوریج کی معیاری سہولیات اور سسٹم کو اپ گریڈ کرانا ہے جس کے لئے واسا کی کارکردگی کا معیار عوامی توقعات سے بڑھ کر ہونا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور واسا افسران اجلاس میں موجود تھے۔
3