4

جھال انڈر پاس کے قریب لوڈر رکشہ کی ٹکر سے شہری جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ جھال انڈر پاس کے قریب نامعلوم لوڈر رکشہ کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا’ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی’بتایا جاتا ہے کہ مدینہ ٹائون کا رہائشی 58سالہ ذوالفقار علی والد منظور موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ جب جھال انڈر پاس کے قریب پہنچا تو عقب سے آنیوالے تیز رفتار نامعلوم لوڈر رکشے کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہوکر گر پڑا،جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں مدینہ ٹائون کا رہائشی 58سالہ ذوالفقار علی والد منظور دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا’لواحقین کی جانب سے قانونی کارروائی نہ کروانے کی یقین دہانی پر ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں