فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ بٹالہ کالونی کے چند گز فاصلے پر شادی کی تقریب کے دوران دولہا کے دوستوں کی فائرنگ،گولی لگنے سے باراتی بری طرح زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا’پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی’تفصیل کے مطابق بٹالہ کالونی کے علاقہ کشمیر پارک پہاڑی والی گرائونڈ سے ملحقہ سڑک پر عمر ولد غلام رسول کی بارات آئی تو اسی دوران دولہا کے دوستوں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی تو گولی لگنے سے باراتی48سالہ فاروق ولد ضامن سکنہ پیپلز کالونی بری طرح زخمی ہوگیا تو باراتیوں میں بھگدڑ مچ گئی،زخمی کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال پہنچا دیا گیا،تاہم فائرنگ کی آواز سن کرتھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہوائی فائرنگ کرنیوالے علی وغیرہ کے خلاف اقدام قتل’میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
4