3

ٹرین کی ٹکر سے چالیس سالہ شخص جاں بحق ہو گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) پکا انا ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں فیصل آباد سے کراچی جانے والی مال گاڑی (DNZBKH) کے قریب ایک نامعلوم شخص ریلوے پٹری پر بیٹھا ہوا تھا۔ اسٹیشن ماسٹر خالد محمود کے مطابق ڈرائیور نے بار بار ہارن بجائے، لیکن شخص پیچھے نہ ہٹا۔ نتیجے میں ٹرین کے ساتھ سر ٹکرانے سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہو گئی’ ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال کو سنبھالا۔ جاں بحق شخص کی عمر تقریبا 40 سال، رنگ گندمی، قد 5 فٹ 8 انچ، اور وزن تقریبا 60 کلو گرام تھا۔ حادثے میں سر کی دائیں جانب شدید چوٹ آئی، جس کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔ریسکیو عملے نے ڈیڈ باڈی کو مکمل طریقے سے مینج کیا اور ٹی ایچ کیو گوجرہ منتقل کیا۔ جائے حادثہ پر ہیڈ کانسٹیبل محمد اعظم موجود تھے، جبکہ ڈیڈ باڈی ڈاکٹر قاسم کے حوالے کر دی گئی۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں