لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔علی امین گنڈا پور کے خلاف پنجاب میں 56سے زائد مقدمات درج ہیں۔ دستاویز کے مطابق وزیراعلیٰ کے خلاف سب سے زیادہ مقدمات اسلام آباد میں 32درج ہیں، اس کے علاوہ راولپنڈی میں 16، فیصل آباد میں 4اور گوجرانوالامیں ایک مقدمہ درج ہے۔ حسن ابدال میں 2 اورحضرو میں ایک مقدمہ وزیراعلیٰ کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق مقدمات میں دہشتگردی ، اقدام قتل اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں سمیت متعدد دفعات شامل ہیں۔
3