3

پنجاب میں دھند کا راج’ اہم موٹرویز بند

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں دھند کی شدت کے باعث موٹروے ایم 5رحیم یار خان سے گھوٹکی تک اور موٹروے ایم 4خانیوال سے عبد الحکیم تک بند کر دی گئی ہیں۔ موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد نے بتایا کہ یہ اقدامات عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے کیے گئے ہیں۔ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کریں کیونکہ صبح 10سے شام 6بجے تک دھند کے موسم میں سفر کیلئے بہترین اوقات ہیں۔ مزید برآں ڈرائیوروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں، ساتھ ہی اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔موٹروے پولیس نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی ترغیب دی اور ہیلپ لائن 130سے مدد لینے کی بھی ہدایت دی۔سید عمران احمد کا کہنا تھا کہ عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور موٹرویز کی بندش کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں