4

جڑانوالہ میں پولیس مقابلہ،ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی2ڈاکو گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ میں ڈاکو ناکوں کے انسداد کے لئے فیصل آباد پولیس کی بروقت کارروائی ‘ ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر عابد خاں کی ڈاکو ناکہ جات کے حوالہ سے سپیشل ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے احکامات جاری کئے’ سی پی او فیصل آباد نے احکامات جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کی زیر نگرانی ڈاکو ناکہ جات کے حوالہ سے سپیشل ٹیمیں تشکیل دِی تھیں ‘ ایس پی جڑانوالہ ڈویژن کی زیر نگرانی اضافی ڈیوٹی مامور کی اور گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا’ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ راوی ملک پلانٹ لاہور روڈ کے قریب05کس ڈاکوئوں نے ناکہ لگانے کی کوشش کی’ ڈولفن پولیس معمول کی گشت پر تھی ڈولفن پولیس اور ڈاکوئوں کا سامنا ہوا ڈاکو پولیس پارٹی کو دیکھ کر بسواری 02موٹر سائیکل پر جانب لنک روڈسید والا کی طرف فرار ہونے لگے’ واقع کی اطلاع پر ایس پی جڑانوالہ ڈویژن ، ایس ڈی پی او جڑانوالہ ،ایس ایچ او سٹی جڑانوالہ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ‘ ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھندہ فائرنگ شروع کردی پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی’ کچھ دیر بعد فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر 02کس ڈاکو جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے، کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 03کس ڈاکو فرارہو گئے ۔ زخمی ڈاکوئو ں کی شناخت علی حیدر اور فیضان کے ناموں سے ہوئی جن کو برائے علاج معالجہ بذریعہ سرکاری گاڑی ہسپتال روانہ کیا گیا۔ڈاکوئوں نے دوران انٹیروگیشن متعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا۔ مزید تفتیش کی جارہی ہے ‘ فرار ڈاکوئوں کی تلاش کیلئے ضلع بھرمیں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ سی پی او کامران عادل نے کہا کہ جرائم پیشہ افردا کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں