صفدرآباد(نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی حلقہ شاہ کوٹ رانا محمد ارشد پنجاب اسمبلی میں چیف وہپ مقرر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پارٹی قیادت کی منظوری کے بعد رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد کو اسمبلی میں چیف وہپ مقرر کر کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ۔رانا محمد ارشد نے بطور چیف وہپ تقرری پر پارٹی قیادت اور مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائیں گے۔صفدرآباد شاہ کوٹ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی رہنما رانا محمد ارشد کو مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے چیف وہپ بننے پر مباکباد دی ہے۔
3