سرگودہا (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں شہر کی بیوٹیفکیشن کے بارے مختلف تجاویز کو زیر بحث لایا گیا اور متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان کو زمہ داریاں تقویض کی گئیں۔ اجلاس میں شہر میں مزید دو مختلف مقامات پر نئے ماڈل ریڑھی بازار بنانے کے لیے جگہوں کی نشان دہی اور ٹائم لائنز کو طے کئی گئیں۔ اسی طرح ورکنگ خواتین کے بچوں کے لیے دو ڈے کیئر بنانے، خیام چوک اوورہیڈ برج کے نیچے خالی جگہ کو بطور پلے ایریاز استعمال کرنے کے علاوہ معروف رفاعی تنظیم کی جانب سے دسترخوان شروع کرنے کے لیے اندرون شہر میں خالی سرکاری جگہ کی فراہمی کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو خوبصورت بنانے، شہر کے مختلف مقامات پر مزید مونومنٹ لگانے کے علاوہ غیر فعال سٹریٹ لائٹس کو فنکشنل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے اے سی سرگودہا اور سی او ایم سی کو پہلے مرحلے میں شہر کی 8 مختلف سڑکوں کی نشاندہی کر کے ایک منصوبہ بندی کے تحت تجاوزات ختم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سڑکوں پر آپریشن سے پہلے اور بعد کی تصاویر ضرور بنائی جائیں۔ڈی سی نے لاری اڈے کو مزید خوبصورت بنانے کے علاوہ مسافروں کی سہولیت کے لیے مزید اقدامات کرنے اور شہر کے مختلف مقامات پر معیاری انتظار گائیں بنانے کی سیکرٹری آر ٹی اے کو زمہ داریاں بھی سونپی۔ انہوں نے اندرون بازاروں سے تجاوزات کے مستقل خاتمہ کے علاوہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر فہد محمود ، اے سی سرگودھا آمنہ احسان تارڈ، سی او ایم سی زویا بلوچ اور سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر نے شرکت کی۔
3