3

بااثر افراد نے جینا محال کردیا،انصاف فراہم کیا جائے،جاوید اقبال

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انصاف غریب کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے ،مضروب ہونے کے باوجود پولیس مجھ پر مقدمہ درج کردیا ،بہن کے قاتل کو گرفتارکروانے کیلئے تھانہ جھنگ بازار درخواست گزاری لیکن ڈائری نمبر تک نہ لگا ،سابقہ بہنوئی محمد افضل ریکارڈ یافتہ ملزم ہے ،مجھے متعدد بار قتل کرنے کی کوشش کرچکا ہے ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل ہے ،پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کے ریٹائر ڈ سب ڈویژنل آفیسر جاوید اقبال نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں انصاف کیلئے ہر دروازے پر جا چکا ہوں لیکن مجھے انصاف نہیں ملا ایسا لگتاہے کہ انصاف غریب کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ میری بہن کو میرے بہنوئی محمد افضل ولد محمد اسلم جوکہ ریکارڈ یافتہ ملزم ہے چوری ،ڈکیتی ،فراڈ اور قتل جیسے مقدمات میں ملوث رہاہے نے میری بہن کو زہر دیکر قتل کردیا تھا جس کی بابت میں نے تھانہ جھنگ بازار میں درخواست گزاری لیکن فرنٹ ڈیسک والوں نے درخواست کو ڈائری نمبر تک نہ لگایا میری درخواست کے بعد معززین نے صلح کروانے کی کوشش کی لیکن افضل نے اسے دشمنی میں تبدیل کردیا اورمجھے قتل کروانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہامورخہ 17-09-2023کو میں اور الیاس بٹ موٹر سائیکل پر سبزی منڈی غلام محمد آبادجارہے تھے کہ افضل چار اشخاص کے ساتھ مجھ پر حملہ آور ہوا افضل نے میرے منہ پر پسٹل کا بٹ مارا جس سے میرا بالائی دانت ٹوٹ گیا اور ملزمان نے میری جیب سے مبلغ 30ہزار روپے ،گھڑی جس کی مالیت 70,000روپے ہے بھی چھین لی میں نے15پر کال کی پولیس نے آکر محمد افضل کو گرفتار کیا اور ساتھ لے گئی ،میں میڈیکل کروا کر درخواست دیکر گھر واپس آگیا ،تفتیشی اقبال فرید نے مجھ سے 15ہزار روپے مقدمہ درج کرنے کی رشوت لی لیکن بجائے میرا مقدمہ درج کر نے کے افضل سے ساز باز ہوکر مجھ پر مقدمہ درج کردیا گیامیری اس پر یس کانفرنس کے ذریعے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف ،آئی جی پنجاب ،سی پی او فیصل آبادسے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اورمیرے مقدمہ کی تفتیش کیلئے کوئی غیر جانبدار افسر مقرر کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں