3

منڈی صادق گنج میں میرج ایکٹ کی خلاف ورزیاں معمول بن گئیں

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)میرج ایکٹ 2016پر عمل ندارد’تحصیل بھر میں شادی ہالز کی چیکنگ کا موثر نظام فعال نہ ہونے سے من مانیاں جاری’منڈی صادق گنج میکلوڈ گنج اور منچن آباد میں میرج ایکٹ 2016کی خلاف ورزیاں معمول بن چکی ہیں شادی ہالز کی چیکنگ کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے شادی ہالز مالکان ون ڈش کی خلاف ورزی کو معمول بنا رکھا ہے شادی ہالز کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ جگہوں پر ہونے والے فنکشنز میں بھی ون ڈش کی خلاف ورزی کھلے عام کی جاتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد میرج ایکٹ 2016 کے مطابق ون ڈش کی پابندی کے لئے شادی ہالز مالکان کے خلاف موثر کاروائیاں کرتے ہوئے ون ڈش کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں