سرگودھا (بیوروچیف) وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کیا جا رہا ہے تمام دکانداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی قسم کی تجاوز سے گریز کریں اس سلسلہ میں تمام تجاوزات کنندگان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی تجاوزات از خود ختم کرلیں وگرنہ ان کیخلاف سخت آپریشن کیا جائیگا جس میں دکانیں سیل کرنے’ سامان ضبط کرکے نیلام کرنے اور جرمانے کئے جائینگے اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ایک ہفتہ کے اندر اندر شہر بھر سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کردیا جائیگا۔
3