3

دہشتگردپاک چین تعلقات کو کمزور کرنا چاہتے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پائما کے سابق چیئرمین شیخ اکرم پاشا نے پاور چائنہ کے انجینئرز کی دہشتگردی کے واقعے میں المناک وفات پر بیجنگ میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔انہوںنے پاور چائنہ کی انتظامیہ اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ پوری پاکستانی قوم آپ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔شیخ اکرم پاشا نے دہشت گردی کے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے ہینڈلرز سی پیک کے منصوبے کو رول بیک کرنا چاہتے ہیں، لیکن ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان اور چین کے باہمی بھائی چارے کو کمزور نہیں کر سکتیں ۔انہوںنے مزید کہا کہ سی پیک 2.0 کی رفتار کم نہیں ہوگی بلکہ یہ منصوبہ مزید بلندیوں کو چھوئے گا اور دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں