5

کرسمس کے موقع پر ریجن بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) آر پی او ڈاکٹر عابد خان نے کرسمس کے حوالے سے ریجن بھر میں سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ریجن بھر میں کرسمس کے حوالے سے439مذہبی رسومات کی سکیورٹی کیلئے 3072افسران و اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے، ڈسٹرکٹ فیصل آباد میں 339′ ڈسٹرکٹ جھنگ9′ ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ 89اور ڈسٹرکٹ چنیوٹ میں 2مذہبی رسومات منعقد ہوں گی۔سکیورٹی ڈیوٹی کو تین سطحوں میں تعینات کیا جائے گا۔ ریجن بھر میں سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنایا جائے گا۔ مسیحی برادری پرامن ماحول میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرسکیں گے۔ اہم شاہراہوں اور بالخصوص چرچ ہائے کے اطراف میں ایلیٹ فورس کے دستے موثر سرویلنس کو یقینی بنائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں