5

سڑکوں پر انسداد تجاوزات کیلئے اقدامات،کرسمس کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سڑکوں پر تجاوزات کا خاتمہ اور بہتر ٹریفک بہائو اولین ترجیح ہے ٹریفک کی رکاوٹ کا باعث بننے والی تمام تجاوزات کو تمام ٹریفک سرکلز اور سیکٹرز میں فوری طور پر خصوصی آپریشن کے تحت ہٹایا جا رہا ہے۔ تمام سرکل آفیسرز اور سیکٹر انچارجز اس حوالے سے بھرپور کارروائی عمل میں لائیں کمی،کوتاہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے ضلع بھر کے تمام سرکلز اور سیکٹر انچارجز سے ایک خصوصی میٹنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر سی ٹی او نے مزید کہا کہ شہریوں کو سڑکوں پر زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے اور ٹریفک بہائو کو یقینی بنایا جائے غلط پارکنگ اور تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر نے مزید کہا کہ ہر سیکٹر تجاوزات کے حوالے سے مثالی ہونا چاہیے کی جانے والی کاروائیوں اور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے اقدامات کا جائزہ روانہ کی بنیاد پر لیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں