لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ وماڈل حرا مانی نے کہا کہ ایسے کردار کرنے کی خواہش ہے جو لوگوں کے دل و دماغ پر چھاپ چھوڑ دیں۔ حرا مانی نے کہا کہ یوں تو کافی عرصہ سے میزبانی کے شعبہ سے وابستہ ہوں تاہم دو سال قبل جب احسن خان کے ساتھ ڈرامہ آن ائیر ہواتوشائقین کی بڑی تعداد نے میری فنکارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ایک ہی ڈرامہ میں عورت کی زندگی کے تین ادوارکی عکاسی کرکے خود کا لوہا منوایا۔حرا مانی نے کہا کہ پریت نہ کریو کوئی پر کافی مثبت رسپانس ملا تھا تاہم اس کے بعد بریک لیا کیونکہ بچے بہت چھوٹے تھے اور ان کی پرورش متاثرنہیں کرنا چاہتی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ڈرامے کی مقبولیت کے باوجود میں نے نیا پروجیکٹ سائن نہیں کیا۔
5