4

پنکج ترپاٹھی استری2 کی کامیابی پر خوشی سے نہال

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے استری 2 کی کامیابی کا راز بتا دیا۔حال ہی میں اس فلم کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ اتنے کم بجٹ کی فلم اتنی بڑی بلاک بسٹر بن گئی، پر اس کامیابی پر آپ کا دماغ خراب نہیں ہونا چاہیے، ایک ٹھہرا رہنا چاہیے۔پنکج ترپاٹھی کا ماننا ہے کہ فلم کے فرنچائز کا حصہ ہونے سے اس کے باکس آفس نمبرز کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے پارٹ کو دیکھنے کے بعد جو خوشی ناظرین کو ملی، اس نے سیکوئل کے پہلے ویک اینڈ پر ہی ناظرین کو تھیٹر تک لانے میں بڑا کردار ادا کیا، ورنہ عام طور پر لوگ پہلے ویک اینڈ کے بعد ریویوز اور پرفارمنس دیکھنے کا انتظار کرتے ہیں لیکن فرنچائز فلموں کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا۔ایسی فرنچائزز کا حصہ بننے کے بعد جو کبھی ہٹ اور کبھی فلاپ ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں