4

دو متحارب گروپوں میں تصادم،گولیاں لگنے سے4افراد لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ روشن والا کے علاقہ244ر۔ب میں معمولی جھگڑے پر دو گروپوں میں فائرنگ’گولیاں لگنے سے دونوں پارٹیوں کے 4افراد لہو لہان،ملزمان ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے’مضروبان کو ہسپتال داخل کرادیا گیا’پولیس مصروف تفتیش ہے’ 244ر۔ب میں دو گروپوں کالو پارٹی اور قلب پارٹی کے مابین گذشتہ روز معمولی جھگڑا ہوا تھا جس پر دونوں پارٹیوں میں معاملہ شدت اختیار کرگیا تو آج علی الصبح دونوں پارٹیوں کے مسلح افراد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی’اسی دوران گولیاں لگنے سے کالو پارٹی کا اقبال ولد منصور علی،محمد رستم ولد یونس اور قلب پارٹی کے طارق ولد سرفراز اور عبداللہ ولد یوسف زخمی ہوگئے۔فائرنگ اور زخمی ہونے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں