سرگودہا (بیوروچیف) ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس محمد تنویر ماجد نے دورہ سرگودھا کے موقع پر تحصیل سلانوالی کا وڑٹ کیااور ہینڈی کرافٹ سے منسلک ہنر مندوں دستکاروں سے ملاقات کی اور ان کے فن کو خوب سراہا۔اس موقع پر سینئر دستکار محمد حنیف کو حکومت پنجاب کی جانب سے مالی امداد کا چیک مبلغ دو لاکھ روپے اپنے دست مبارک سے پیش کیا اور ان کی تیمارداری کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ بعد ازاں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس محمد تنویر ماجد نے سرگودھا آرٹس کونسل کا دورہ کیا۔ بورڈ آف منیجمنٹ کے اراکین، عملہ و افسران اور دیگر مقامی فنکاروں سے تفصیلی ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسلوں کو فعال بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ فن اور فنکار کی حوصلہ افزائی ہمارا فرض عین ہے۔ پاکستانی فنکار باصلاحیت ہیں۔ ان کی مخفی صلاحیتوں کو اْجاگرکرنے کے لیے سبک رفتاری سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے دست و بازو پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ قومی شعور اْجاگر کرنے کے لیے مثبت سرگرمیوں کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار اْنھوں نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا کے وزٹ کے موقع پر بورڈ آف مینجمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
4