3

کمالیہ میں پتنگ بازی پر قابو پایا جائے

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ میں پتنگ بازی عام ہونے لگی ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں تشویش کی لہر دکھائی دے رہی ہے ۔ پاکستان میں پتنگ بازی پر پابندی لگائی جا چکی ہے اور بسنت کا تہوار اب منایا نہیں جاتا جس کی بنیادی وجہ کیمیکل ڈور کے استعمال کی وجہ سے بے شمار قیمتی جانوں کا ضیاع ہے ۔پتنگ بازی معصوم لوگوں کے لئے موت کا پروانہ بن چکی ہے لیکن کمالیہ شہر میں ایک بار پھر سے پتنگ بازی ہونے لگی ہے اور انتظامیہ بے بس دکھائی دے رہی ہے شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے پتنگ بازی جیسے قاتل کھیل کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ بے گناہ اور معصوم لوگوں کی زندگی ضائع نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں