6

دلاس کے شائقین ہانیہ عامر اور فہد مصطفی سے دل شکستہ

کراچی (شوبز نیوز)ہانیہ عامر اور فہد مصطفی اطلاعات کے مطابق ہانیہ عامر ایک گھنٹے کے اندر ہی تقریب کے شرکا کوالوداع کہے بغیر تقریب سے چلی گئیں۔ہانیہ عامر اور فہد مصطفی کبھی میں کبھی تم میں شرجینا اور مصطفی کے روپ میں نظر آنے کے بعد شاندار کامیابی کے بعد مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ آن اسکرین ہٹ جوڑی ان دنوں امریکہ میں ہیں اور وہ اپنے مداحوں کے ساتھ ملاقات اور مبارکباد کی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ وہ ایسے ہی ایک پروگرام کے لیے دلاس میں تھے جہاں بعد میں معاملات خراب ہو گئے۔ہانیہ عامر اور فہد مصطفی الوداع کہے بغیر ہی تقریب سے چلے گئے۔ بعدازاں یہ کہاجانے لگا کہ ہانیہ کا شو کے منتظمین سے جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں اسٹارز ایونٹ چھوڑ کر چلے گئے۔ہانیہ عامر نے اس واقعے کی وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ اور ہجوم کی جانب سے ان کی منیجر مائدہ عظمت کے ساتھ بدتمیزی کے بعد وہ ایونٹ چھوڑ کر چلی گئیں۔ جبکہ سامعین کا کہنا تھا کہ اداکار تقریب میں تاخیر سے پہنچے اور پینتیس منٹ بعد چلے گئے۔حال ہی میں سامعین کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے پسندیدہ اسٹارز ہانیہ عامر اور فہد مصطفی کے مایوسانہ رویے کی شکایت کرتے نظر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں