38

پنجاب دھی رانی پروگرام لانچ (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کا پہلا پنجاب دھی رانی پروگرام لانچ کر دیا لاہور کے بہترین میرج ہال میں 51 اجتماعی شادیوں سے آغاز کر دیا گیا نوبیاہتا جوڑوں میں 5کرسچین دولہا دلہن اور ایک سپیشل جوڑا بھی شامل تھا وزیراعلیٰ نے تقریب میں موجود نوبیاہتا جوڑوں کو فرداً فرداً مبارکباد دی دلہنوں کو پیار اور اظہار شفقت کیا اور دعائیں دیں مولانا ڈاکٹر مفتی محمد رمضان اور بشپ لاہور ندیم کامران نے دعائیں کرائیں نوبیاہتا دلہا دلہن کو وزیراعلیٰ کی طرف سے بیڈمیٹریس’ کھانے پکانے کا سامان’ ڈنر سیٹ اور دیگر سامان کے تحائف دیئے گئے وزیراعلیٰ نے دھی رانی پروگرام سلامی کارڈ بھی دیا کارڈ کے ذریعے ہر نوبیاہتا جوڑا ایک لاکھ روپے سلامی حاصل کر سکے گا شرکاء کو محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا وزیراعلیٰ نے نوبیاہتا جوڑوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا پنجاب میں رواں سال مجموعی طور پر 3000 اجتماعی شادیاں کرائی جائیں گی پہلے مرحلے میں 1500 اجتماعی شادیاں کرائی جا رہی ہیں ایک ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے اس موقع پر وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں، اﷲ تعالیٰ میری بیٹیوں اور بیٹوں کو سکھ اور چین والی زندگی دے،، پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت لاہور میں 5اقلیتی جوڑوں ایک سپیشل جوڑے سمیت 51 اجتماعی شادیوں کی تقریب بخیربخوبی انجام پائی جو پنجاب حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جس تیزی سے صوبہ میں فلاحی کاموں کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کیں وہ قابل تعریف ہے وزیراعلیٰ کو پنجاب دھی رانی پروگرام کے علاوہ اور بھی بہت سے فلاحی منصوبوں کا کریڈٹ ہے انہوں نے غربت کے خاتمے’ کسانوں کی فلاح’ اقلیتی برادری کی فلاح کیلئے مؤثر اقدامات’ زراعت کے حوالے سے قابل عمل منصوبوں’ تعلیم کے حوالے سے اہم اقدامات’ نگہبان رمضان پیکج بھی متعارف کرایا ذہین طلباء وطالبات کے لیے وظائف ای بائکس’ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے خاندانوں کو سولر پلیٹس کی فراہمی جیسے منصوبے کئے جن پر بتدریج عملدرآمد ہو رہا ہے حکومت پنجاب ہر منصوبے میں میرٹ کو مدنظر رکھ رہی ہے اور شفافیت کا بطور خاص خیال رکھا جا رہا ہے جو خوش آئند ہے پنجابی دھی رانی پروگرام لانچ کیا جا چکا ہے اور اس پروگرام کے تحت 3000 اجتماعی شادیاں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں 1500 جبکہ دوسرے مرحلے میں بھی 1500 اجتماعی شادیاں کرانے کا پروگرام ہے لاہور میں منعقدہ تقریب میں 51اجتماعی شادیاں کرائی گئی ہیں جو پنجاب حکومت کا بڑا اقدام ہے پنجاب کی بیٹی مریم نواز شریف ایک باوقار پرعزم راہنما کے طور پر اپنی سیاسی شناخت رکھتی ہیں وہ نہ صرف اپنے خاندان کی سیاسی وراثت کو آگے بڑھا رہی ہیں بلکہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے بھی خلوص دل اور بے لوث جذبے کے ساتھ مصروف عمل ہے مریم نواز شریف صرف پنجاب کی ہی نہیں بلکہ پاکستان بھر کی خواتین کے لیے حوصلے’ امید اور استقامت کی ایک درخشاں مثال بن چکی ہیں انہوں نے صحت’ تعلیم اور روزگار کے میدان میں انقلابی اقدامات متعارف کرائے پنجاب سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تحت عوامی فلاح وبہبود کے اہم منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن کا مقصد معاشرے کے کمزور اور نادار طبقات کو سہارا دینا اور ان کی زندگی کو بہتر بنانا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دھی رانی پروگرام بھی اہمیت کا حامل ہے جو مستحق خاندانوں کو ان کے معاشی مسائل سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرے گا یہ ایک ایسا پروگرام ہے جو دیگر صوبوں اور حکومتوں کے لیے ایک قابل تقلید مثال بن سکتا ہے یہ اقدام اس بات کا غماز ہے کہ حکومت نہ صرف عوام کی مشکلات سے بخوبی واقف ہے بلکہ ان کے مسائل کے حل کیلئے عملی طور پر کوشاں بھی ہے اجتماعی شادیوں کا پروگرام ایک مضبوط اور خوشحال معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گا جہاں پر بیٹی حقیقی معنوں میں دھی رانی کہلانے کے لائق ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں