3

صحت ‘تعلیم کے مختص بجٹ پر اہم مکالمے کا انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)سول سوسائٹی آرگنائزیشن فیس نے نیٹ ورک فار بجٹ اکانٹیبلٹی (CNBA)کے تحت، جو سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز (CPDI)، اسلام آباد کے زیر انتظام چلایا جا رہاہے، پاکستان میں صحت اور تعلیم کے بجٹ مختص کرنے پر ایک اہم مکالمے کا انعقاد کیا۔ جس میں22-2021 سے 25-2024 تک کے بجٹ رجحانات کا تجزیہ کیا گیا، اور بنیادی شعبوں کو درپیش کمزوریوں اور علاقائی تفاوتوں پر روشنی ڈالی گئی بجٹ میں بتدریج اضافہ ملک کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی رہا صحت اور تعلیم دونوں شعبوں میں صحت کے بجٹ میں اضافہ کرنا چاہیے کم وسائل والے علاقوں کو فنڈنگ کو نشانہ بنانا چاہیے تعلیم کے شعبے میں، مختص بجٹ کو دوبارہ متوازن کرنا ضروری سمجھا گیا تاکہ پورے ملک تعلیم کو ترجیح دی جا سکے بلوچستان اور خیبر پختونخوا، میں مساوی تعلیمی رسائی کو یقینی بنانے کیلئیہدفی سرمایہ کاری کی سفارش کی گئی یہ سفارشات پاکستان کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) ، خاص طور پر SDG3 ( اچھی صحت اور بہبود) اور SDG 4(معیاری تعلیم) کے لیے کیے گئے وعدوں کیساتھ ہم آہنگ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں