3

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کابنیادی صحت مراکز کا دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے تاریخی اقدام سے صحت کے نظام میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ ان کی ہدایت پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 29 بنیادی مراکز صحت(بی ایچ یوز)کی ریویمپنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے 321 بی ایچ یو کا دورہ کیا اور ریویمپنگ کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ڈی او بلڈنگ، ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی محمد آصف رشید اور اسسٹنٹ منیجر نے ریویمپنگ کے کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ریو یمپنگ کے کام کو جلد مکمل کرنے اور معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی دلچسپی سے بنیادی مراکز صحت کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے، تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں