ساہیوال(بیوروچیف)صدر راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن میاں بابر صغیر نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد خوش آئند ہے مستقل امن کی طرف پیش خیمہ سمجھتے ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم دھمکیوں سے باز رہیں معاہدے کی من وعن پاسداری کو یقینی بنایا جائے،معاہدے کے بعد بھی اسرائیلی طیاروں کی بمباری کھلی بربریت اور دہشتگردی ہے ، فلسطین وکشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے اقوام متحدہ بلاتفریق کردار ادا کرئے،فلسطین کے مسئلے کو اوّلین بنیادوں پر سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی روشنی میں حل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد پر فلسطینی عوام اور حماس سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا۔
5