ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر’ پولیس خاموش تماشائی۔ شہری موٹر سائیکل ،نقدی رقم مویشیوں سے روزانہ کی بنیاد پر محروم ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر شہری موٹر سائیکل ،نقدی رقم اور مویشیوں سے محروم ہو رہے ہیں اور پولیس خاموشائی بنی ہوئی ہے۔ شبیر احمد ولد محمد بوٹا سکنہ 66دھاندرہ کی دوکان سے چور رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا تے ہوئے تالے توڑ کر سام سنگ ایل ای ڈی 14انچ،گیس والا سلنڈر،بسکٹ اور نقدی رقم دس ہزار 10000لے کر فرار ہو گئے ،عبدالمجید ولد عبدالرشید سکنہ 66دھاندرہ کی دوکان سے چور 3عدد الیکٹرک استریاں ،3عدد گیس سلنڈر ،LCDبیٹری اور ایک عدد سولر پلیٹ ،کپڑے تقریبا 40سوٹ اور کمبل وغیرہ لے کر فرار ہو گئے ،محمد عنصر ولد ممتاز حسین سکنہ 245ر ب عباس پور گھر کی جانب جا رہا تھا کہ عباس پور کی آضافی آبادی کے قریب 3نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور نقدی رقم 10000چھین کر فرا رہ گئے ،محمد افضل ولد محمد صادق سکنہ 69چبہ کی حویلی سے نا معلوم چور دو عدد 2بکرے چور ی کر کے لے گئے ،غلام محبوب ولد عبدالحمیدٹیلر سکنہ 67سدھار کی دوکان سے چور تالے توڑ کر 26ان سلے سوٹ 4سلے ہوئے ،قینچی او ر استری لے کر فرار ہوگئے ،محمد عثمان لیاقت ولد لیاقت علی سکنہ 79جے پور کے ڈیرے سے نا معلوم چور ایک عدد ٹریکٹر کی بیٹری ،23پلیٹس رینچ اور ایک عدد توکہ مشین مالیت تقریبا ایک لاکھ 100000لے کر فرار ہوگئے ،فیض ولد شبیر احمد سکنہ 67سدھار سبزی منڈی سے اپنے گھر واپس آ رہا تھا کہ حمزہ تائون کے قریب 3نا معلوم موٹر سائیکل سوار نے اسلحہ کے زور پر روک کر 35000روپے چھین کر فرار ہوگئے ،محمد وقاص ولد محمد احمد سکنہ 79ریلوے پھاٹک سے اسلحہ کے زور پر نا معلوم چور 2عدد آئرن پلیٹس اور دیگر قیمتی اشیا لے کر فرا ر ہو گئے۔
4