وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم اور آسان کاروبار کارڈ کا اجراء کر دیا ہے سکیم کے تحت 84ارب روپے اور آسان کاروبار سکیم کے لیے 48ارب سے زائد مختص کئے گئے ہیں 10لاکھ سے 3کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے 5سال کی آسان قسطوں میں واپس کرنا ہو گا 25 سے 55 سال تک کے پنجاب کے رہائشی مرد وخواتین’ ٹرانسجینڈر اور سپیشل افراد قرض کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں آن لائن درخواست کے لیے ویب پورٹل AKF.PUNJAB.GOV.PK پر اپلائی کیا جا سکتا ہے سٹارٹ اپ اور چھوٹے کاروبار کیلئے 10لاکھ روپے تک کے بلاسود قرض دییے جا رہے ہیں آسان کاروبار کارڈ کے تحت قرض 3سال میں آسان اقساط میں ادا کیا جائے گا، قرض لینے کیلئے ایکٹو فائلر ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے آسان کاروبار کارڈ کیلئے خام مال کی خریداری پر وینڈر کو ادائیگی کی جا سکے گی آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے سرکاری فیس’ ٹیکس اور یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی ممکن ہو گی آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے 25 فی صد کیش بھی نکلوایا جا سکتا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آسان کاروبار سکیم کے لیے خصوصی ٹال فری نمبر 1786 بھی فعال کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کی طرف گامزن کرنا چاہتے ہیں تعلیم کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے پنجاب کا ہر نوجوان معیشت کی بہتری میں آسان کاروبار سکیم کے ذریعے بھرپور کردار ادا کرے گا آسان کاروبار پروگرام کے ذریعے معیشت میں بہتری اور برآمدات میں اضافہ ممکن ہو گا،، پنجاب میں 132 ارب روپے سے آسان کاروبار سکیم کا اعلان وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بڑا اقدام ہے جس سے نوجوانوں اور کاروباری افراد کو کاروبار شروع کرنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے زیرو مارک اپ پر قرضہ دیا جائے گا جس کی واپسی کی مدت 5سال اور 3سال رکھی گئی ہے اس سکیم کے تحت قرضہ لینے والے افراد کی ایج کا تعین کر دیا گیا ہے آسان قرضہ اسکیم کیلئے طریقہ کار کا بھی اعلان کیا گیا ہے خواہشمند افراد آن لائن درخواست دیکر محکمانہ دستاویزات کی فراہمی کے بعد قرضہ لینے کے اہل ہوں گے اور آزادی کے ساتھ اپنا کاروبار کر سکیں گے جکہ حکومت نے ان کو یہ سہولت بھی دی ہے کہ وہ 3اور 5سال کے عرصہ میں اپنے ذمہ قرض کی بلاسود ادائیگی کر سکتے ہیں اور اپنے ذاتی کاروبار کی بنیاد کو مضبوط بنا کر تمام عمر اپنے کاروبار کی بدولت پرسکون زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ کے عوام کے لیے جن فلاحی کاموں کی بنیاد رکھی ہے وہ بلاشبہ اس سے قبل صوبہ کی تاریخ میں کبھی نہیں رکھی گئی تھی تعلیمی شعبہ’ سولر پینلز کی فراہمی ہو’ زراعت کا شعبہ ہو’ لائیو سٹاک کا شعبہ ہو’ ریونیو ڈیپارٹمنٹ ہو’ اجتماعی شادیوں کا فلاحی پروگرام ہو’ منیارٹی کارڈ ہو یا پھر نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور آسان کاروبار کی جانب مائل کرنے کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کی اسکیم بہترین انتظامات کے تحت متعارف کرایا ہے صوبہ کے عوام چیف منسٹر مریم نواز شریف کے فلاحی کاموں سے مطمئن ہیں اور دعاگو بھی ہیں کہ اﷲ تعالیٰ ان کو عوام کی زندگی آسان بنانے کیلئے مزید ایسے فلاحی کاموں کی توفیق دے تاکہ غریب اور متوسط طبقے کی پریشانیوں میں کمی ہو سکے بلاشبہ پنجاب دوسرے صوبوں سے بہت آگے ہے اور یہاں کے عوام کی خوش نصیبی ہے کہ ان کو مریم نواز شریف جیسی مخلص قیادت میسر ہے جو ہر دم صرف اور صرف عوام کی فلاح کیلئے سوچتی ہے آسان کاروبار پروگرام مریم نواز شریف کا انقلابی پروگرام ہے اس سے کاروباری افراد کو کاروبار میں اپنے قدم جمانے کے مواقع ملیں گے اور وہ حکومت سے قرضہ لیکر 5سال کی مدت میں قسطوں کی صورت میں واپس کر سکیں گے۔ محنتی کاروباری افراد کیلئے قرض واپس کرنا کوئی مشکل کام نہیں امید کی جا رہی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے آسان کاروبار سکیم سے کاروباری افراد بھرپور فائدہ اٹھا کر اپنی مالی حیثیت اور کاروباری حیثیت کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بھی اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں گے۔
4