55

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی تاریخی کامیابی (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہے پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں 9ہزار سے زیادہ افراد کو ساڑھے 8ارب روپے سے زیادہ بلاسود قرض جاری کیا گیا جو چند ماہ کی مختصر مدت میں مائیکروفنانس قرض کا منفرد ریکارڈ ہے اپنی چھت اپنا گھر کے پورٹل پر 4لاکھ سے زائد درخواستیں مع ڈاکیومنٹ جمع ہونے کا ریکارڈ بن گیا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے فیزون میں 5ہزار لون جاری کر دیا گیا، پروگرام کے تحت 5ہزار سے زائد گھر تیزی سے تکمیل کے حتمی مراحل میں داخل ہیں فیز ٹو میں ملنے والے 3ہزار لون سے بھی گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے اپنی چھت اپنا گھر پورٹل پر ملنے والی درخواستوں کی تصدیق 3غیر جانبدار مائیکروفنانس ادارے کر رہے ہیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق ایک سال میں ایک لاکھ اور پانچ سال میں 5لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا وزیراعلیٰ نے اپنی چھت’ اپنا گھر پراجیکٹ کے اہداف حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ریاست ماں جیسی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے اپنی چھت اپنا گھر پاکستان کا سب سے بہترین ہائوسنگ پراجیکٹ ثابت ہو گا انہوں نے کہا دل چاہتا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو انہوں نے کہا اپنی چھت اپنا گھر میں سفارش نہیں میرٹ پر قرض ملے گا 15لاکھ قرض حاصل کرنے والوں کو 9سال میں ماہانہ 14ہزار قسط کی صورت میں اصل زر ہی ادا کرنا ہوں گے،، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی کاموں کی چاروں صوبوں میں گونج سنائی دے رہی ہے کہ پنجاب میں ایسے فلاحی منصوبے ترتیب دیئے گئے ہیں جن کی بدولت صوبہ کے عوام میں اطمینان پایا جاتا ہے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں خالی دعوے کئے گئے کہ پانچ سال میں لاکھوں کی تعداد گھر بنا کر مستحقین’ بے گھر افراد میں تقسیم کئے جائیں گے مگر یہ دعویٰ صرف دعویٰ ہی رہا اور حقیقت میں اس کا کوئی وجود سامنے نہیں آ سکا جبکہ صرف ایک صوبے کی چیف منسٹر مریم نواز شریف نے اپنے اقتدار کے مختصر سے عرصے میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت منصوبہ پیش کر کے اس پر عمل کر کے دکھایا پروگرام کی شفافیت اور میرٹ کا خاص خیال رکھا گیا جن کو پورٹل پر رجسٹر کیا گیا ان سے تمام ضروری ڈاکومنٹس لئے گئے اور کامیاب ہونے والوں کو اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت پہلے فیز میں 5ہزار لون جاری کر دیا گیا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 5ہزار گھر تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں جبکہ فیز ٹو میں ملنے والے 3ہزار لون سے بھی گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک سال میں ایک لاکھ اور پانچ برسوں مین 5لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا جو ان کی پنجاب کے عوام کے ساتھ کمٹمنٹ ہے اور اس کو وہ پورا کر کے دکھائیں گی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبہ میں دیگر فلاحی منصوبوں کے ساتھ ساتھ کسانوں کیلئے بھی آسانیاں پیدا کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ان کی کسان دوست پالیسیوں کے ثمرات کسانوں تک پہنچ رہے ہیں پنجاب میں زرعی شعبے کو عروج پر پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جار ہے ہیں کسانوں کو جب مطلوبہ سہولتیں ملیں گی تو غیرآباد علاقے میں سرسبز وشاداب ہوں گے پانی کی کمی دور کرنے کی کوششیں کی گئیں کھاد کی سستے داموں دستیابی یقینی بنائی گئی زرعی آلات خریدنے کیلئے سبسڈی فراہم کی گئی وزیراعلیٰ کی جانب سے کسانوں کو کسان کارڈ دیئے گئے جن سے وہ فائدہ اٹھا رہے ہیں چار لاکھ کاشتکار کسان کارڈ استعمال کرتے ہوئے کھاد’ زرعی ادویات سمیت اب تک 35ارب روپے کی زرعی مداخل خرید چکے ہیں پنجاب کے زرعی شعبے کے لیے کئے گئے انقلابی اقدامات کے اثرات قومی معیشت پر بھی نظر آ رہے ہیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ کے عوام کی خوشحالی کیلئے ان کو ہر وہ سہولت بہم پہنچانے کی منصوبہ بندی کی ہے جس کی بدولت صوبہ میں ترقی اور یہاں کے لوگ خوشحال ہوں ان کے عوامی فلاح منصوبے اپنی مثال آپ ہیں سب سے زیادہ پذیرائی اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو حاصل ہوئی ہے پنجاب بھر کے عوام وزیراعلیٰ کے فلاحی منصوبوں کی کھل کر تعریف کر رہے ہیں جبکہ ملک کے تینوں صوبوں کے عوام بھی پنجاب کے عوام کی قسمت پر رشک کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں