7

گوجرہ میں ڈاکوئوں اور چوروں نے اَت مچا دی

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں ڈاکوئوں اورچوروںنے ات مچادی،بلاناغہ وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہریوں کو مال وزر سے محروم کر دیا گیا۔عوامی حلقوں نے آئی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔معلوم ہواہے کہ محمد عثمان اشر ف نے محلہ حفیظ پارک مین روڈ پر قسطوں پرالیکٹر و نکس سامان دینے کی دکان بنا رکھی ہے جو اپنی دکان پر موجود تھاکہ اس دوران موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوآگئے اور دکان میں گھس کراسلحہ کے زور پرساڑھے پانچ لاکھ روپے نقدی چھین لی۔چک نمبر367ج ب کا عدیل احمد اپنے ڈرائیور کے ہمراہ گاڑی نمبر8234ایل ای ایس پر سوارجھنگ روڈ پر جا رہے تھے کہ ان کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر ان سے پونے دولاکھ روپے نقدی چھین لئے۔چک نمبر158گ ب کے علی حسن کومونگی بنگلہ جاتے ہوئے راستہ میں ڈاکوئوں نے روک لیااورہزاروں روپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا اور کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے ۔اصغر کالونی گوجرہ کاعبدالرزاق اپنی فیملی کے ہمراہ گائوںمیں شادی پر گیا ہو اتھاجس کی عدم موجود گی میںنامعلوم گھر کے تالے توڑ کر 8لاکھ روپے مالیتی طلائی زیوارات ،1لاکھ روپے نقدی وغیرہ چوری کر لئے،گوجرانوالہ کا قربان علی اڈا نواں لاہور بنک اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا کرواپس چک نمبر343ج ب کے قریب جا رہاتھا جس کودونامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر70ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیا اور کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے ۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی وصدر پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکاپولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں