6

PTIنے اپنے دور اقتدار میں معیشت کا بیڑہ غرق کیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میا ں عبدالمنان نے کہاہے کہ پونے چار سالہ اقتدارمیں رہنے والی پی ٹی آئی نے جومعیشت کابیڑہ غرق کیا اسے ہم نے مستحکم کردیاہے جبکہ جو نوجو ا ن گمراہ کئے گئے تھے وہ بھی راہ ر ا ست پرآگئے ہیں۔بانی کے پاس شناختی کارڈکے علاوہ کوئی کارڈنہیں نہ وہ کسی جگہ سے فیضیاب ہوں گے انہیں اپنے کردارکاحساب چکاناپڑے گا۔ مسلم لیگی کارکنوں اورحلقہ نیابت کے لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ 26نومبرکوبھی عوام نے پی ٹی آئی کاساتھ نہیں دیاجبکہ اس کااپناکرداربھی سیاہ ہے اس لئے8فروری کے یوم سیاہ کو عوام نے مستردکردیا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب سے بانی کے اپنے ارکان اسمبلی مل کربھی 100لوگوں کاقافلہ باہرنہیں نکال سکے۔صوابی میں ہونے والاجلسہ نہیں چندسینکڑوں افرادکااجتماع تھا۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی خوداوران کی جماعت انتشارپیداکرنے والی جماعت جبکہ مسلم لیگ ن ملک اورعوام کی بہتری کے لئے کام کرنے والی جماعت ہے۔ میاں نوازشریف کے تینوں ادواراوروزیراعظم رمیاں شہبازشریف کے موجودہ ایک سال میں ملک اورقوم کے لئے کام کیاگیا ہے ہم نے وعدے اوردعوے کرکے یوٹرنز نہیں لئے۔
ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں