6

شاہد رزاق نے اپنے آپکو تاجر کازکیلئے وقف کر رکھا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے تاجروں کا کہنا ہے کہ تنظیم تاجران پاکستان کے سرپر ست ا علی وصدرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہدرزاق سکا کی کار کردگی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے اپنی صحت کی پرواہ کئے بغیر بیماری کی حالت میںبھی اپنی زندگی کا ایک ایک سانس تاجر کاز ،ر تاجرساتھیوں اور دکھی انسانیت کی خدمت اور انکے مسائل کے حل کیلئے وقف کر رکھا ہے اور اسی کو وہ اپنا اوڑھنا بچھونا سمجھتے ہیںایسی قیادت ملک بھر کے تاجروں کیلئے باعث فخر ہے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے ڈپٹی سیکرٹری و صدر منٹگمری بازار میاں محمد ریاض شاہدنے اپنے شو روم میں تاجر ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور ،المدینہ کمر شل مارکیٹ گنیش مل کے سرپرست اعلی مرز ا طالب صدیق بیگ، ترجمان ثمریز سومی ، چوہدری اعجازاحمد ، عمران مجید ملک ، ملک عباساشرف،لالہ معین شیخ اور دیگر موجود تھے ان سب تاجر رہنمائوں نے تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست ا علی وصدرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہدرزاق سکا بارے میاں محمد ریاض شاہد کے خیالات کی تائید کرتے ہوئے جروںکے حقیقی لیڈر اور فیصل آباد کے ایدھی خواجہ شاہد رزاق سکاکوتاجر کاز اور عوامی فلاح و بہود کیلئے اپنی جان ومال وقف کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انکی صحت و سلامتی کیلئے دعا کی اورعہد کیاکہ وہاور انکی پوری ٹیم پنے آپ کو اپنے قائدخواجہ شاہد رزاق سکاکی طرح خودکوتاجر کاز اور عوامی فلاح و بہود کی خدمت کیلئے وقف کردینگے اور اسکے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں