5

سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سا بق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ سیاسی استحکام کے بغیرمعاشی استحکام بھی ممکن نہیں سب کوجوڑنے کی ضرورت ہے توڑنے کی نہیں -انہوں نے حکومت کو تجویزدی ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس بلاکر مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے-ماضی کی غلطیاں نہ دوہرائی جائیں – دہشت گردی ختم ہو گی تو بیرونی سرمایہ کاری ہوگی پاک فوج کے جوان جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں جسے نظر انداز نہیں کیاجاسکتا-انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی غریب عوام کو مشکلات سے نکالنے کی مثبت سوچ اورکردارہے تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ حکومتی اخراجات بھی کم کئے جائیں کئے گئے اقدامات ظاہرکرنے کے لیے اربوں روپے خرچ کرنے کی بجائے غریب عوام کوسبسڈی دی جائے خصوصی طور پر بے روگارغریب بے روزگاروں کو نوکریاں دی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں