فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست ویژن کے مطابق نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو2025 کے تحت دودھ و خوبصورتی مقابلہ جات کا انعقاد لائیوسٹا ک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہادر اوکاڑہ میں ہوا جس میں ملک بھر کی طرح فیصل آباد ڈویژن سے کثیر تعداد میں شوقین مویشی پال حضرات نے شرکت کی اور تقریبا 45 نیلی راوی بھینسوں نے دودھ و خوبصورتی مقابلوں کے ساتھ ساتھ 20ساہیوال نسل کی گائیوں نے بھی حصہ لیا۔ چوہدری عرفان علی گجر449گ۔ب سمندری ضلع فیصل اباد کی بھینس اسوہ لاڈی نے دودھ مقابلے میں 47.980کلوگرام دودھ دے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور خوبصورتی مقابلہ میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کی۔محمد سجاد حالی غلام محمد آباد فیصل آباد کی رانی بھینس نے 46.970کلوگرام دودھ دے کر چوتھی پوزیشن اور چوہدری نذیر احمد گجر چک نمبر 215ر۔ب فیصل آباد کی جمن بھینس نے 46.150کلوگرام دودھ دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ پہلن جھوٹی دودھ مقابلہ میں چوہدری نذیر احمد گجر 215ر۔ب فیصل آباد کی پھولن جھوٹی نے 35.400کلوگرام دودھ دے کر پہلی،محمد عثمان گجر 208ر۔ب فیصل آباد کی ہیر جھوٹی نے 31.335کلوگرام دودھ دے کر دوسری،حاجی اکرام علی سدھوپورہ فیصل آباد کی سوکھیا جھوٹی نے 29.850کلوگرام دودھ دے کر تیسری، رانا عدیل عباس سدھوپورہ فیصل آباد کی نایاب جھوٹی نے 29.730کلوگرام دودھ دے کر چوتھی اور حاجی اکرام علی سدھوپورہ فیصل آباد کی زم زم جھوٹی نے 28.265کلوگرام دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ ساہیوال گائے دودھ مقابلے محمد یحیی شاکر شورکوٹ جھنگ کی شہزادی گائے نے 36.740 کلوگرام دے کر پہلی اور رانا افضال احمد فیصل آباد کی 9/16 سلکی جونیئر گائے نے 32.605 کلوگرام دودھ دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پہلن ساہیوال ویہڑی دودھ مقابلے محمد عباس خان اٹھارہ ہزاری جھنگ کی 37/21 گلشن ویہڑی نے 25.315 کلوگرام دودھ دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشنز ہولڈرز میِں انعامات تقسیمِ کرنے کی تقریب جیلانی پارک لاہور میں منعقد ہوئی۔ جس میں سردار عاصم شیر میکن پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیوسٹاک نے ہمراہ ثاقب علی عطیل سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کامیاب دودھ و خوبصورتی مقابلہ منعقد کروانے پر سیکرٹری لائیوسٹاک کو مبارکباد پیش کی اور انکی لائیوسٹاک سیکٹر کے لئے کاوشوں کو سراہا۔اس حوالے سے ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح کے تحت مویشی پال حضرات کی ترقی و خوشحالی اور لائیوسٹاک سیکٹر کے فروغ کے لئے کاوشیں جاری ہیں۔تقریب میں دودھ و خوبصورتی مقابلہ جات میں پوزیشنز حاصل کرنے والے فارمرز میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرلز،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، ڈائریکٹر پلاننگ، ڈائریکٹر کمیونیکیشن،ڈائریکٹر لاہور ڈویژن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔




