7

جھنگ کے 18پولیس افسران کی پرموشن

جھنگ (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس کے ویژن کے مطابق تیز تر محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ جاری۔ جھنگ کے 18پولیس افسران کی پروموشن’ 2اے ایس آئیز سے سب انسپکٹر جبکہ 16ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئیز پروموٹ کر دئیے گئے ہیں۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ایڈیشنل ایس پی ملک ظفر عباس اور پروموٹ ہونے والے افسران کو انکی فیملیز کے ہمراہ پروموشن بیجز لگائے ۔ ترقی پانے والوں میں سجاد حسین،محمد اشرف، اظہر خان، محمد شہباز، محمد مشتاق، محمد ارشد شامل۔ ممتاز ،امان اللہ، قاسم یعقوب، رضوان قیوم، اختر حسین، اصغر علی، محمد آصف، ناصر عباس، آصف جاوید، قیصر عباس کھوکھر، فخر حضور ، خضر حیات، آصف عباس اور حسن مراد بھی شامل ۔ ڈی پی او نے مبارکباد دیتے ہوئے محنت اور لگن کیساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں