6

DCسرگودھا کی زیر صدارت اجلاس

سرگودہا (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے ٹریفک پولیس کو سکولوں وکالجز کی چھٹی کے دوران شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے جامع پلان تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں چھٹی کے اوقات میں وقفہ ڈالنے سمیت دیگر قابل عمل اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ وہ ٹریفک مسائل کے حل کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے 47پل فلائی اوور سے شہر کی جانب آنے والی ٹریفک کے یو ٹرن کی نشاندہی کیلئے سیکرٹری آ ر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کو مل کر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے لاہور روڈ اور خوشاب روڈ سمیت شہر کی دیگر داخلی وخارجی راستوں پر ٹریفک امور میں بہتری لانے کیلئے تمام اداروں کو مل کر اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے شہرمیں ٹریفک کے مسائل ،پارکنگ کے ا یشوز اور خصوصا افطار کے اوقات میں بازاروں میں ٹریفک کے بہائو کو رواں دواں رکھنے کیلئے بھی ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی عمر فاروق ، سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہتاب یاسین کے علاوہ ہائی ویز اور ٹریفک پولیس سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں