کمالیہ (نامہ نگار)تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج ۔ تفصیل کے مطابق اے ایس آئی محمد یوسف نے تھانہ صدر کمالیہ میں تحریری درخواست دی کہ ڈرائیور شعیب منور ولد منور حسین نے گاڑی کو اوور لوڈ کر انتہائی تیز رفتاری غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلا کر قومی شاہرا کا نقصان کر کے جرم کا ارتکاب کیاجس کے خلاف اے ایس آئی محمد یوسف کی مدعیت میں تھانہ صدر کمالیہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
