7

گندم کی قیمت کے تعین کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین نے گندم کی قیمت کے تعین کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا12مارچ کو سماعت کریں گے ۔گندم کی قیمت کے تعین نہ ہونے سے کسان سخت پریشان ہیں۔عدالت عالیہ سے گندم کی قیمت تعین کرنے کے حکم جاری کرنے کی استدعا ہے۔اس موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سردارظفرحسین نے کہاہے کہ گزشتہ برس کی صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے رواں برس کسانوں نے بہت کم گندم کاشت کی ہے یہی وجہ ہے کہ اس بار گندم کی پیداوار کا ہدف 65 فیصد سے بھی کم رہا ہے۔ حکومت کو دیکھنا چاہیے کہ کسان کی گندم کی پیداواری قیمت پوری ہو بھی رہی ہے یا نہیں، اگر کسان نے گندم ، کپاس، چاول سمیت دیگر بڑی فصلوں کوکاشت کرنے سے بھی اجتناب کیاتو ملک میں ایک بڑا غذائی بحران نمودار ہوگا اور گندم درآمد کرنا پڑے گی ۔ انہوں نے کہاکہ گندم کی قیمت میں کمی کی وجہ سے گزشتہ برس کسانوں کو شدید مالی نقصان ہوا ہے کیونکہ گندم کی کاشت کے لیے درکار تمام لوازمات انتہائی مہنگے ہو چکے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں