گوجرہ(نامہ نگار)موٹر سائیکل چوروں نے گوجرہ میں ات مچادی ،ایک اورشہری کی مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کر لی۔درجنوں موٹر سائیکلیں چوری ہو چکی ہیں ۔پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی۔متاثرین نے اعلی حکام نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔معلوم ہواہے کہ تاج کالونی کاعلی رضااحمد پارک کی جامع مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے آیااور موٹر سائیکل باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیا جس کی عدم موجود گی میں چوروں نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔اور فرارہو ہو گئے۔واردات کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
