7

DC کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس میں قانونی تقاضے پورے ہونے پر5کیسز کی منظوری دے دی گئی ۔منظور شدہ کیسز میں 2نجی کلیکس اور 3پٹرول پمپس کے پراجیکٹس شامل ہیں۔ فائل ورک مکمل نہ ہونے پر ایک میرج ہال اور ایک سکول کے قیام کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔ڈی سی کی طرف سے مسترد شدہ دونوں کیسز فائل ورک مکمل کرنے کے بعد کمیٹی کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کا اجلاس میں کہنا تھاکہ افسران نئے کیسز میں خود سائٹس کا وزٹ کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ نامکمل درخواستوں کو کسی صورت کمیٹی کے روبرو نہ پیش کیا جائے۔نئی درخواستوں پر تمام محکمہ این او سیز مقررہ مدت کے اندر ڈی سی دفتر بھجوائیں۔سی او ضلع کونسل فیصل شہزاد و دیگر متعلقہ افسران اجلاس میں شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں