9

وزیراعظم کی آئی ٹی منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنیکی ہدایت (اداریہ)

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی سی ٹی تربیت کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد کے ارکان نے شرکت کی اور نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں اور عالمی معیار کی آئی تی تربیت دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اجلاس کے دوران گزشتہ برس چین میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ طے شدہ معاہدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ 3لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن تربیت فراہم کی جائے گی اور آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم شہباز شریف کرینگے، ہواوے کی جانب سے اب تک 20ہزار 315طلبہ کو تربیت دی جا چکی ہے وزیراعظم نے آئی ٹی تربیت کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ آئی سی ٹی پورٹل ٹریننگ کو زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچایا جائے تمام صوبوں’ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک وسعت دینے کی بھی ہدایت جاری کی شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل انقلاب میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے حکومت انہیں جدید مہارتوں سے لیس کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہواوے کے آئی سی ٹی تربیت پروگرام سے نوجوانوں کو روزگار کے حصول میں مدد ملے گی اجلاس میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے نمائندگان نے پاکستان میں جدید تربیتی پروگرام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا،، وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ٹی منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت خوش آئند ہے بلاشبہ آج جدید دور میں آئی ٹی کی اہمیت تسلیم شدہ ہے وزیراعظم شہباز شریف اپنے ملک کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں اور اعلیٰ معیار کی آئی ٹی تربیت کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں اور انہوں نے نوجوانوں کو آئی ٹی مہارت سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا 3لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن آئی ٹی کی تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ ہے آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم کریں گے ہواوے کمپنی کی جانب سے اب تک پاکستان کے 20ہزار سے زائد طلبہ کو تربیت دی جا چکی ہے وزیراعظم نے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجیز کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو بھی ہدایت جاری کر دی ہے’ ہواوے کے آئی سی ٹی تربیت پروگرام سے نوجوانوں کو روزگار کے حصول میں مدد ملے گی اور ہنرمند افراد کو بیرون ملک بھی خدمات سرانجام دینے کا موقع ملے گا جبکہ بیرون ملک میں رہ کر ہمارے نوجوان اپنے ملک کیلئے زرمبادلہ بھیجیں گے جو ملکی معیشت کیلئے اہم کردار ادا کرے گا ملکی ترقی وخوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا پاکستان کے عظیم دوست چین کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کو جدید مہارتیں فراہم کر کے ان کو روزگار حاصل کرنے کے قابل بنانا قابل تعریف ہے وزیراعظم اس جانب خاص توجہ دے رہے ہیں کہ ہمارے نوجوان ہنرمند بن کر ملک وقوم کے لیے اثاثہ ثابت ہوں اس حوالے سے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے امید ہے کہ ہواوے کمپنی کی جانب سے 3لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن تربیت فراہم کی جائے گی اور مستقبل میں ہمارے نوجوان جدید ٹیکنالوجیز سے مزین ہوں گے اور اپنے خاندانوں کی کفالت کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں