ساہیوال(بیوروچیف)ضلع ساہیوال پولیس نے رواں سال کے پہلے دو ماہ میںڈکیتی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والے 5 گروہوں کا صفایا کردیا۔ 238منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 10.76 کلو ہیروین، 98کلو چرس بر آمدکرلی۔ 13 شرا ب کی چالو بھٹیاں پکڑلیں۔2592لیٹر شراب بر آمد کر لی۔160افراد کو ناجائز اسلحہ رکھنے پر گرفتارکرلیا اور ان کے قبضہ سے آٹھ رائفل، 9 بندوقیں، 7ریوالور، 190پسٹل، 5کاربین اور 1328گولیاں بھی بر آمد کرلیں۔ سرکاری ذرائع نے یہ اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں منشیات کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔
