فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز (سکا گروپ) کے صدر ملک سہیل نیاز طور کی بھابھی جان ‘ ملک خرم نیاز طور کی اہلیہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں۔ ( اناللہ واناالیہ راجعون)۔ نماز جنازہ گزشتہ روز غلام محمد آباد بڑے قبرستان میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں تاجروں’ سیاسی’ سماجی’مذہبی سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ دریں اثناء انجمن تاجران ناظم آباد نوشاہی چوک کے صدر رانا عبداﷲ’ جنرل سیکرٹری مہر محمد نعیم’ فنانس سیکرٹری محمد عظیم الشان نے مرحومہ کی وفات پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خداوند کریم مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
