11

پرائس ایکٹ کی بار بار خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کرائے جائیں

سرگودہا(بیوروچیف) صوبائی وزیر بلدیا ت ذیشان رفیق نے سرگودہا کا دورہ کیا او رکمشنر دفتر میں پرائس کنٹرول ، رمضان نگہبان پیکج اور ستھرا پنجاب پر عمل درآمدکے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدار ت کی۔ کمشنر سرگوودہا ڈویژن جہازیب اعوان ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ، ڈائریکٹر لوکل گور نمنٹ آصف اقبال ملک ، سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد ، سی او ایم سی عمر فاروق ، سی او ضلع کونسل اسد ہریالیگی رہنما عبدالرزاق ڈھلوں ، ڈاکٹر لیاقت علی ، مرزا الیاس بیگ کے علاوہ خوراک ، مارکیٹ کمیٹی اور انڈسٹری محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے۔ خوشاب ، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے چاروں اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں ، طلب ورسد بارے تفصیلی بریفنگ لی او رہدایت کی ناجائز منافع خوروں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ ان کے خلاف مقدامات کا اندراج کروا کر ان کی عید جیل میں گزاری جائے۔ انہوں نے پرائس ایکٹ کی بار بار خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کی دکانیں بھی کم از کم دس دن تک سیل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے خوشاب میں بیسن کی قیمت زیادہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں ایک جیسی مقرر کی جائیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خور معافی او ررحم کے قابل نہیں۔ وزیر اعلیٰ کا دو ٹوک موقف ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو ہر صورت ریلیف ملنا چاہیے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ چاروں اضلاع میں پانچ ماڈل سہولت بازار ، 10 سہولت بازار اور 21 چینی کے سیل پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ 77 1پرائس مجسٹریٹس نے ایک ہفتہ میں 89ہزار 829 انسپکشن کیں۔ ناجائز منافع خوری پر 17 لاکھ 80 ہزار 740 روپے جرمانہ کیا۔ 107 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ 164 دکانیں سیل جبکہ ایک ہزار 405 دکانداروں کو گرفتار کیاگیا ہے۔رمضان نگہبان پیکج بارے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں 2 لاکھ 78 ہزار 248 مستحق خاندانوںمیں سے ایک لاکھ 90ہزار خاندانوں کو 10 ہزار روپے کے منی آرڈر ان کی دہلیز تک پہنچائے جاچکے ہیں۔صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ستھرا پنجاب صفائی آپریشن بارے بریفنگ لیتے ہوئے صوبہ بھر میں سرگودہا کو پہلے دو ڈویڑن میں شامل ہونے پر کمشنر ، ڈپٹی کمشنرز اور سی اوایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران کو شاباش او رمبارکباد دی او راسی جذبہ سے کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہیں بتایاگیا کہ چاروں اضلاع میں انسداد تجاوزات آپریشن بھر پور انداز میں جاری ہے۔ اس طرح بازاروں وشاہرات پر تمام دکانوں پر ایک جیسے بورڈ او رشیڈز لگانے کے علاوہ فٹ پاتھ بنائے جارہے ہیں۔ 52سال بعد سرگودہا کی گول چوک مارکیٹ کو اس کی اصل حالت میں بحال کیاگیاہے۔ ٹاون سطح پر مین بازاروں سے ریڑھیاں ہٹا کر متبادل جگہ پر ریڑھی بازار قائم کر کے وہاں منتقل کی گئیں ہیں۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فراہمی اور نکاسی آ ب کا ایک بہت بڑا منصوبہ لایا جارہاہے۔ اس منصوبے کے تحت اگلے ڈیڑھ سال میں سرگودہا ڈویژن کی تمام آبادیوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہو گا۔ اس طرح سیوریج کے اگلے 25سالوں کے مسائل کو حل کیاجاسکے گا۔ چاروں اضلاع میں کچی وٹوٹی گلیاں بھی بنائی جائیں گی۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس اہم منصوبہ کی مل کر جامع منصوبہ بندی کرنے کی ہد ایت کی او ربتایا کہ اگلے دو ماہ میں اس کا پی سی ون تیار کر لیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ سیوریج کا بائی پاس بھی ضرور بنایاجائے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ اس اہم منصوبہ کے تحت ہر شہر میں ڈسپوزلز کو سولر پر منتقل کرنے کے علاوہ بارشی پانی کیلئے انڈر گراونڈ سٹوریج ٹینک بھی بنائے جائیں گے۔بعدازاں صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے یونیورسٹی روڈ پر قائم ماڈل سہولت بازار اورماڈل ریڑھی بازار شاہین چوک کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان او رڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے دونوں بازاروں میں مختلف اسٹالز پر جا کر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں او رکوالٹی کاجائزہ لیا اور صارفین سے اشیاء کے معیار اور قیمتوں بارے دریافت کیا۔ انہوں نے چینی اسٹالز پر ایک کلو چینی کی صارفین کو فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے بزرگ شہریوں او رخواتین کو دو کلو چینی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بازارانتظامیہ کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام اشیاء وافر مقدار میں رکھی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں